پاکستان - 13 جنوری 2026
ایران تیار: عباس عراقچی کا امریکا کے فوجی آپشن کے ردعمل میں اعلان، امریکی شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت
دنیا - 13 جنوری 2026
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر امریکا دوبارہ فوجی آپشن اپنانے کی کوشش کرتا ہے تو ایران مکمل طور پر تیار ہے۔
عرب میڈیا سے گفتگو میں عراقچی نے واضح کیا کہ ایران دھمکیوں یا ڈکٹیشن کے بغیر مذاکرات کے لیے بھی تیار ہے، تاہم وہ نہیں سمجھتے کہ واشنگٹن سنجیدہ اور منصفانہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پر ممکنہ حملے کی دھمکیوں کے بعد امریکی جنگی طیاروں کی قطر کے العدید ایئر بیس پر سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کی رات کئی امریکی طیاروں نے بیس سے پروازیں کیں، جن میں کے سی 135 ایئر ریفیولنگ ٹینکر اور بی 52 اسٹریٹیجک بمبار شامل ہیں۔
اسی دوران امریکا نے اپنے تمام شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔ امریکا کے ورچوئل سفارت خانے نے کہا کہ ملک بھر میں احتجاج شدت اختیار کر رہے ہیں اور یہ تشدد میں بدل سکتے ہیں۔ امریکی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر ممکن ہو تو زمینی راستے سے آرمینیا یا ترکیہ کے ذریعے ایران چھوڑیں اور ایسے انتظامات کریں جن میں امریکی حکومت کی مدد پر انحصار نہ ہو۔
دیکھیں

