پاکستان بار کونسل کے 248ویں اجلاس میں قیادت کا انتخاب، پیر محمد مسعود چشتی نائب چیئرمین منتخب

news-banner

پاکستان - 13 جنوری 2026

پاکستان بار کونسل کا 248واں اجلاس منعقد ہوا جس میں کونسل کے نائب چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ 

 

اجلاس کی صدارت اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان نے بطور چیئرمین پاکستان بار کونسل کی۔

 

اجلاس کے اختتام پر جاری اعلامیے کے مطابق نائب چیئرمین کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری کی گئی، جس میں پیر محمد مسعود چشتی نے 15 ووٹ حاصل کر کے قاضی محمد ارشد کو شکست دی، جنہیں 8 ووٹ ملے۔ 

 

اس طرح پیر محمد مسعود چشتی کو سال 2026 کے لیے پاکستان بار کونسل کا نائب چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔

 

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ منیر احمد ملک (کراچی) کو سنہ 2026 کے لیے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کونسل منتخب کیا گیا ہے۔

 

اجلاس میں پاکستان بار کونسل نے لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خلاف مبینہ کردار کشی مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور عدلیہ کی آزادی، آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔