کاروبار - 14 جنوری 2026
ڈی آئی خان: سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، تین انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
پاکستان - 14 جنوری 2026
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ اسماعیل خان ریجن میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران تین مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق مارے گئے دہشت گرد پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے تین کلاشنکوف، نو میگزین اور دو دستی بم برآمد کیے گئے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پوری قوم بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
دیکھیں

