پاکستان - 15 جنوری 2026
ایران میں پھانسیاں روک دی گئیں، ہلاکتوں کا سلسلہ ختم ہو گیا: صدر ٹرمپ
دنیا - 15 جنوری 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں ہلاکتوں کا سلسلہ رک چکا ہے اور گرفتار مظاہرین کو پھانسی دینے کا کوئی منصوبہ اب موجود نہیں۔
اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں انتہائی معتبر ذرائع سے معلومات ملی ہیں جن کے مطابق ایران میں آج بڑی تعداد میں پھانسیاں دیے جانے کا پروگرام تھا، تاہم اب یہ عمل روک دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران میں فی الحال کسی بھی قسم کی پھانسی نہیں ہو رہی۔
ایک صحافی کے سوال پر کہ آیا ایران کے خلاف امریکی کارروائی کا امکان ختم ہو چکا ہے، صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے آئندہ اقدامات کا بغور جائزہ لیا جائے گا، تاہم معتبر ذرائع سے مثبت پیغام موصول ہوا ہے۔
وینزویلا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ وہاں خفیہ معلومات افشا کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ان کے مطابق پینٹاگون کے ایک کنٹریکٹر کو وینزویلا آپریشن سے متعلق حساس معلومات لیک کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔
دیکھیں

