پاکستان - 15 جنوری 2026
ایران اور اسرائیل کا ایک دوسرے کے خلاف پیشگی حملے سے گریز پر اتفاق
دنیا - 15 جنوری 2026
نیویارک: ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل نے ایک دوسرے کے خلاف حملے میں پہل نہ کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک نے خفیہ سفارتی چینلز کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ کیا، جن میں ممکنہ فوجی کارروائی سے گریز پر اتفاق رائے کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر کے اختتام پر ایران میں احتجاجی مظاہروں کے آغاز سے قبل اسرائیلی حکام نے روس کے ذریعے ایرانی قیادت کو پیغام دیا کہ اگر اسرائیل پر پہلے حملہ نہ کیا گیا تو وہ ایران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔
اس کے جواب میں ایران نے بھی روسی سفارتی چینل کے ذریعے یقین دہانی کرائی کہ وہ بھی کسی پیشگی حملے سے اجتناب کرے گا۔
یوں روس کی ثالثی میں دونوں فریقین کے درمیان یہ طے پایا کہ ایران اور اسرائیل ایک دوسرے کے خلاف پہل نہیں کریں گے۔
دیکھیں

