تازہ ترین - 15 جنوری 2026
غازی آباد میں پولیس کا چھاپہ، ہنی ٹریپ گروہ کی خاتون سمیت دو گرفتار، مغوی بازیاب
پاکستان - 15 جنوری 2026
لاہور: غازی آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہنی ٹریپ میں ملوث ایک خطرناک گروہ کی خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے آن لائن ایپ کے ذریعے کاروبار کا لالچ دے کر شہری کو گھر بلایا اور بعد ازاں اسے غیر قانونی طور پر حبسِ بے جا میں رکھا۔
گرفتار افراد کی شناخت امتیاز اور زینت کے نام سے ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مغوی شہری سرفراز کو دھمکیاں دے کر اس کی رہائی کے بدلے بھائی نبیل سے دو لاکھ روپے طلب کیے۔
نبیل کے مقررہ مقام پر پہنچنے پر مزید رقم کا مطالبہ کیا گیا، تاہم اس نے پہلے ہی پولیس کو اطلاع دے دی تھی۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ مغوی شہری کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔
دیکھیں

