پاکستان - 15 جنوری 2026
بگ بیش لیگ: زمان خان کا آخری اوور میں کمال، برسبین ہیٹ کو سنسنی خیز فتح
کھیل - 15 جنوری 2026
اوول: بگ بیش لیگ میں پاکستانی فاسٹ باؤلر زمان خان نے فیصلہ کن لمحات میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم برسبین ہیٹ کو یادگار کامیابی دلا دی۔
میچ میں برسبین ہیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 160 رنز اسکور کیے۔ ہدف کے تعاقب میں ہوبارٹ ہریکینز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 157 رنز ہی بنا سکی۔
میچ کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا، جہاں ہوبارٹ ہریکینز کو جیت کے لیے 6 رنز درکار تھے، تاہم زمان خان نے اعصاب شکن اوور میں صرف 2 رنز دے کر حریف کو 3 رنز سے شکست سے دوچار کر دیا۔
زمان خان کی اس شاندار کارکردگی نے نہ صرف میچ کا پانسہ پلٹا بلکہ انہیں میچ کا ہیرو بھی بنا دیا۔
دیکھیں

