دنیا - 15 جنوری 2026
امیرِ قطر اور وزیراعظم شہباز شریف کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال
پاکستان - 15 جنوری 2026
وزیراعظم آفس کے مطابق امیرِ قطر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
گفتگو کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ صورتحال اور خطے میں جاری پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں مذاکرات اور ثالثی کے عمل میں قطر کے فعال کردار کو سراہتے ہوئے کشیدگی میں کمی کے لیے اس کی سنجیدہ کوششوں کی تعریف کی۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے اپنا مثبت اور تعمیری کردار جاری رکھے گا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
دیکھیں

