پاکستان - 15 جنوری 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی چینی کمیونسٹ پارٹی کی نائب وزیر سے ملاقات، پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
دنیا - 15 جنوری 2026
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے بین الاقوامی شعبے کی نائب وزیر سن ہائی یان نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
وزیراعظم نے چینی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ ایک اہم موقع پر ہو رہا ہے کیونکہ پاکستان اور چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے درمیان فولاد جیسی مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری کو اجاگر کرتے ہوئے ایک چین پالیسی سے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے چین کی جانب سے اقتصادی تعاون، بالخصوص سی پیک کے تحت معاونت کو سراہتے ہوئے منصوبے کے اگلے مرحلے پر بروقت عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کو رواں سال پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دہرائی۔
چینی نائب وزیر سن ہائی یان نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور پاکستان کی اقتصادی و سیاسی استحکام کے لیے حکومت کی کوششوں کی تعریف کی۔
دیکھیں

