ایپل کا مصنوعی ذہانت کیلئے گوگل جیمینائی کا انتخاب

news-banner

تازہ ترین - 15 جنوری 2026

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے آرٹیفیشل انٹیلی جنس فیچرز کے لیے گوگل کے جیمینائی کو منتخب کر لیا ہے۔

 

 یہ کئی سالوں پر محیط معاہدہ ایپل کی جانب سے متوقع ’’ایپل انٹیلی جنس‘‘ کے اعلان سے قبل طے پایا ہے۔

 

یہ پیش رفت چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی کے لیے ایک اور دھچکا سمجھی جا رہی ہے، جو اس وقت سری کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ایپل کے ساتھ شراکت داری میں ہے۔

 

 مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ محتاط تجزیے کے بعد ایپل نے یہ طے کیا کہ گوگل کی اے آئی ٹیکنالوجی ایپل فاؤنڈیشن ماڈلز کے لیے سب سے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔

 

ایپل کے مطابق ایپل انٹیلی جنس ایپل ڈیوائسز اور پرائیویٹ کلاؤڈ کمپیوٹ پر ہی کام کرتی رہے گی اور صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق ایپل کے اعلیٰ پرائیویسی معیارات برقرار رہیں گے۔