انٹرٹینمنٹ - 16 جنوری 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج ہفتے کے آخری روز 1 لاکھ 84 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گئی
کاروبار - 16 جنوری 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔
کے ایس ای 100 انڈیکس 3 ہزار 100 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 84 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا، جس سے حصص بازار میں ریکوری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ کے آغاز پر 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 83 ہزار 717 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا تھا، تاہم دورانِ ٹریڈنگ اچانک مندی چھا گئی اور انڈیکس 1 ہزار 113 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 81 ہزار 456 پوائنٹس پر بند ہوا۔
گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 31 ارب 7 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 28 کروڑ سے زیادہ شیئرز کا لین دین ہوا۔
دیکھیں

