نئی دہلی کی عدالت نے کشمیری رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دے دیا

news-banner

دنیا - 16 جنوری 2026

 نئی دہلی کی عدالت نے کشمیری سیاسی رہنما آسیہ اندرابی کو ایک اعلیٰ سطح کے مقدمے میں مجرم قرار دے دیا۔

 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عدالت نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو سیاسی مقدمے میں مجرم قرار دیا، جبکہ حریت رہنما فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو بھی سزا سنائی گئی۔

 

یہ مقدمہ مشہور بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) نے درج کیا تھا جس میں کئی کشمیری خواتین رہنماؤں پر الزامات عائد کیے گئے تھے۔ مجرم قرار دی گئی خواتین کی سزائیں 17 جنوری کو سنائی جائیں گی۔

 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آسیہ اندرابی کو اس مقدمے میں اپریل 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ ان کے شوہر عاشق حسین گزشتہ تین دہائیوں سے بھارت کی جیل میں جھوٹے مقدمات میں قید ہیں۔