محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر، اسپیکر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

news-banner

پاکستان - 16 جنوری 2026

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔


یہ عہدہ عمر ایوب خان کی نااہلی کے بعد خالی ہوا تھا۔

 

 اس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پر مشتمل وفد اسپیکر قومی اسمبلی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کے لیے پہنچا تھا، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شہرام ترکئی، علی اصغر خان، جنید اکبر اور جمال احسن خان شامل تھے۔

 

 اسپیکر نے اپوزیشن رہنماؤں کو نوٹیفکیشن سے آگاہ کرنے کے لیے مدعو کیا تھا۔