انٹرٹینمنٹ - 17 جنوری 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر کی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اساتذہ و طلبہ سے خصوصی نشست
پاکستان - 17 جنوری 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اساتذہ، طلبہ و طالبات اور مختلف مدارس و تعلیمی اداروں کے نمائندگان کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا۔
نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے تحریکِ پاکستان اور استحکامِ پاکستان میں بہاولپور کے عوام کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب میں قومی و علاقائی صورتحال، آپریشن بنیان المرصوص اور قومی سلامتی کے لیے پاک فوج کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
سیشن میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے بھارتی گٹھ جوڑ اور سوشل میڈیا پر جاری منفی پروپیگنڈے پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
اسلامیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے پاکستان کی قومی سلامتی کے مقاصد اور اس حوالے سے دی جانے والی جامع آگاہی کو سراہا۔
شرکاء نے نوجوانوں کے شعور اور رائے کے تحفظ کے لیے میڈیا لٹریسی کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منفی پروپیگنڈے اور دشمن کے بیانیے سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے۔
شرکاء نے ہر مشکل وقت میں قوم کے ساتھ کھڑے رہنے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
مدارس کے طلبہ نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ریاست اور آئین کا وقار بلند رکھا ہے۔
نشست کے اختتام پر طلبہ و طالبات نے پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
دیکھیں

