انٹرٹینمنٹ - 17 جنوری 2026
امریکی فضائی اتھارٹی کا میکسیکو اور جنوبی امریکہ کے اوپر ‘فوجی سرگرمیوں’ پر وارننگ
دنیا - 17 جنوری 2026
امریکہ کی وفاقی فضائی انتظامیہ (FAA) نے میکسیکو، وسطی امریکا، ایکواڈور، کولمبیا اور جنوبی امریکہ کے بعض حصوں سمیت مشرقی پیسفک اوور فلائٹ کے دوران فضائی جہازوں کو ممکنہ فوجی سرگرمیوں اور نیویگیشن کے خطرات کے پیشِ نظر احتیاط برتنے کی وارننگ جاری کی ہے۔
FAA نے نوٹس ٹو ایئر مین (NOTAMs) جاری کیے ہیں جو 16 جنوری سے 60 دن تک موثر رہیں گے اور تمام بلندیوں پر ہوائی آپریشنز کے دوران احتیاط کی ہدایت کرتے ہیں، بشمول اڑان بھرنے، اترنے اور اوور فلائٹ کے۔
یہ وارننگ اس پسِ منظر میں جاری کی گئی ہے کہ خطے میں تناؤ میں اضافہ ہوا ہے، جس میں امریکی فوجی سرگرمیاں، وینزویلا میں ایک بڑے آپریشن کے بعد کشیدگی اور ڈرگ کارٹلز کے خلاف ممکنہ کارروائیوں کے اشارے شامل ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد بار اس علاقائی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کی وکالت کی ہے۔
میکسیکو حکومت نے واضح کیا ہے کہ FAA کی وارننگ صرف احتیاطی نوعیت کی ہے اور اس کا ملکی فضائی حدود یا شہری ہوابازی پر کوئی عملی اثر یا پابندی نہیں ہے، ہمارا فضائی حدود بالکل کھلا اور معمول کے مطابق ہے۔
دیکھیں

