دنیا - 17 جنوری 2026
معروف ماڈل و اداکارہ حنا آفریدی اور تیمور اکبر شادی کے بندھن میں بندھ گئے
انٹرٹینمنٹ - 17 جنوری 2026
لاہور: معروف پاکستانی ماڈل اور ٹی وی اداکارہ حنا آفریدی نے تیمور اکبر کے ساتھ شادی کر لی، جو خوبصورتی، سادگی اور وقار سے بھرپور تقریب تھی۔
جوڑے نے ہاتھ تھام کر اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا، اور شادی کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
حنا آفریدی نے انتہائی دلکش اور باوقار انداز اپنایا، جبکہ تیمور اکبر بھی سادہ مگر شاندار لک میں نظر آئے۔
ان کے “قبول ہے” کے حسین لمحات سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
حنا آفریدی نے کم عرصے میں ماڈلنگ اور اداکاری میں منفرد شناخت قائم کی ہے اور کئی مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
گزشتہ ماہ انہوں نے انسٹاگرام پر تیمور اکبر کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد مداح بے صبری سے ان کی شادی کے منتظر تھے۔
شادی کی خوشخبری کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکبادیں اور دعائیں پیش کی جا رہی ہیں، جن میں اداکار سمیع خان اور ایمن خان بھی شامل ہیں۔
دیکھیں

