انٹرٹینمنٹ - 18 جنوری 2026
قومی اسمبلی میں کسی کو ملک مخالف گفتگو نہیں کرنے دیں گے، ایاز صادق
پاکستان - 18 جنوری 2026
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں کسی کو ملک مخالف گفتگو کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ کہیں یہ تحریر نہیں کہ لیڈر آف دی اپوزیشن کے کھڑے ہوتے ہی انہیں لازماً فلور دیا جائے، اگر بات درست اور ایوان کے قواعد کے مطابق ہوگی تو فلور ملتا رہے گا۔
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وہ ایوان کو چلانے کا طریقہ جانتے ہیں اور کسی کو فتنہ و فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ قومی مفاد میں ہاؤس چلانا ان کی ذمہ داری ہے اور وہ وزیراعظم سے مشاورت کرتے ہیں، تاہم وزیراعظم کبھی انہیں کسی کام سے نہیں روکتے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، لیکن توڑ پھوڑ اور خون خرابہ تشویش کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن پر زور دیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کیا جائے۔
دیکھیں
