کاروبار - 21 جنوری 2026
بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کا ارادہ نہیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا - 21 جنوری 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ غزہ اور عالمی تنازعات کے لیے قائم کیا جانے والا بورڈ آف پیس اقوام متحدہ کا متبادل نہیں ہے۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کے دعوے کو دہرایا اور کہا کہ اگر جنگ نہ رکتی تو ایک سے دو کروڑ افراد مارے جا سکتے تھے۔
ان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کہا کہ آپ نے کروڑوں زندگیاں بچائیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے بھی کوششیں کر رہے ہیں، جبکہ اقوام متحدہ کسی بھی بڑی جنگ کو رکوانے میں مؤثر کردار ادا نہیں کر سکا۔
تاہم انہوں نے واضح کیا کہ بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کے متبادل کے طور پر نہیں دیکھا جا رہا اور اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرتے رہنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ گرین لینڈ کے معاملے پر ایسا حل نکالا جائے گا جس سے نیٹو بھی خوش ہو اور امریکا بھی۔
صدر ٹرمپ نے جی سیون اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔
دیکھیں
