کاروبار - 21 جنوری 2026
سوشل میڈیا پر ایک غلط کلک آپ کو جیل پہنچا سکتا ہے، این سی سی آئی اے کا انتباہ
تازہ ترین - 21 جنوری 2026
اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے عوامی آگاہی کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر غلط یا غیر محتاط کلک، پوسٹ یا شیئرنگ شہریوں کو قانونی کارروائی اور جیل تک لے جا سکتی ہے۔
این سی سی آئی اے کے مطابق صارفین کو کسی بھی پوسٹ، خبر یا لنک کو شیئر کرنے سے قبل اس کی تصدیق لازمی کرنی چاہیے، کیونکہ بغیر تحقیق معلومات پھیلانا قانون کی خلاف ورزی ہے۔
ایڈوائزری میں واضح کیا گیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ یا ریاستی اداروں کے خلاف غیر مصدقہ یا جھوٹی معلومات پھیلانا سنگین جرم کے زمرے میں آتا ہے۔
ایجنسی کے مطابق پیکا (PECA) ایکٹ کے سیکشن 26-A کے تحت جھوٹی خبریں پھیلانے پر تین سال تک قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔
این سی سی آئی اے نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ نفرت انگیز مواد اور فیک نیوز سے دور رہیں اور سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال کریں، کیونکہ ایک ذمہ دار شہری ہی ڈیجیٹل دنیا کو محفوظ بنا سکتا ہے۔
دیکھیں
