کھیل - 27 فروری 2026
کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، سردی کی شدت بڑھنے کا امکان
تازہ ترین - 22 جنوری 2026
کراچی میں آج دوپہر سے شام کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ گرج چمک کا امکان ہے۔
بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان بھی ہے، جس سے سردی میں اضافہ ہو جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں نیا مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہو چکا ہے، جس کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
ہوا کی موجودہ رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، اور دن بھر یہ 50 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔
بارش کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ آئندہ تین گھنٹوں میں سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے، مغربی سندھ کی جانب بڑھتے ہوئے سسٹم کے تحت دادو، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، جامشورو، حیدرآباد اور گردونواح میں بارش ہو سکتی ہے۔
کراچی میں سرد موسم چند روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ کل بلوچستان سے چلنے والی سرد ہواؤں کے اثرات کے باعث کم سے کم درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم خشک اور سرد رہا۔ آج صبح ہلکی دھند کے باعث حدِ نگاہ 2 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ نمی کا تناسب 84 فیصد تھا۔
آج کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27.1 ڈگری سینٹی گریڈ رہا اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 سے 23 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
دیکھیں

