بالائی علاقوں میں برفباری تھم گئی، سڑکوں کی بحالی کا عمل شروع، درجنوں افراد ریسکیو

news-banner

تازہ ترین - 24 جنوری 2026

ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ رک گیا ہے جس کے بعد سڑکوں سے برف ہٹانے اور آمدورفت بحال کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

 

 پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی بروقت کارروائیوں کے نتیجے میں درجنوں پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔

 

 تاہم موسمی اداروں نے مزید برفباری کا خدشہ ظاہر کیا ہے، جس کے پیش نظر امدادی ادارے الرٹ ہیں اور احتیاطی اقدامات جاری رکھے گئے ہیں۔