آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات

news-banner

تازہ ترین - 27 جنوری 2026

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صبح کے وقت شمال مشرقی پنجاب کے چند اضلاع میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

 

 گزشتہ روز خیبرپختونخوا، کشمیر، بالائی پنجاب، اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کئی مقامات پر تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ریکارڈ کی گئی، جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت لہہ، مالم جبہ، پاڑاچنار اور گوپس میں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بگروٹ میں منفی 6 اور کالام، استور اور راولا کوٹ میں منفی 5 ڈگری رہا۔

 

اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 6، کوئٹہ منفی ایک، قلات اور مری منفی 3، لاہور 9، کراچی 13، پشاور 7، دیر منفی 3، چترال منفی ایک اور مظفر آباد میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔