ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، معمولات زندگی متاثر

news-banner

تازہ ترین - 30 جنوری 2026

زیارت: ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو گئی ہے۔

 

درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، لہہ میں پارہ منفی 11، استور اور زیارت میں منفی 9 رہا۔

 

 کالام میں منفی 8، قلات اور سکردو میں منفی 7 جبکہ پاراچنار اور گوپس میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں کے چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔