Breaking News

آج سے 3 فروری تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کا امکان

آج سے 3 فروری تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کا امکان
۱۱۰ دن پہلے

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج سے 3 فروری تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے، جبکہ اس دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات بھی بڑھ سکتے ہیں۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان اور شمالی علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

 

 اسی طرح گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

 

اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں بارش کی توقع ہے، جبکہ پنجاب، مری اور گلیات میں بھی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو سکتا ہے، اس لیے شہریوں اور مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں