انٹرٹینمنٹ - 13 فروری 2026
پی ٹی آئی وکلا نے بانی کے طبی معائنے کا ریکارڈ طلب کر لیا
پاکستان - 31 جنوری 2026
راولپنڈی: تحریک انصاف کے وکلا کے 6 رکنی وفد نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا اور بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے ریکارڈ کے حصول کے لیے جیل حکام سے درخواست کی۔
وفد کو گیٹ نمبر 3 سے جیل میں داخلے کی اجازت دی گئی، اور وفد میں اویس یونس، راجہ متین، احسن کیتھران، حسنین سنبل، سجاول ایڈووکیٹ اور واسط ایڈووکیٹ شامل تھے۔
وکلا نے جیل حکام کو تحریری درخواست جمع کرائی، جس میں بانی کی صحت کے حوالے سے تشویش ظاہر کی گئی اور رپورٹس فراہم کرنے کی درخواست کی گئی۔
اس کے علاوہ وکلا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکالت نامے بھی حاصل کیے، جو بعد میں توشہ خانہ ٹو کیس میں ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے کے لیے استعمال ہوں گے۔
جیل حکام نے درخواست وصول کر لی۔
دیکھیں

