انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان سیمی فائنل تک پہنچنے میں ناکام، ایونٹ سے باہر

news-banner

کھیل - 01 فروری 2026

بولاوائیو: پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی اور ایونٹ سے باہر ہو گئی۔

 

سپر سکس مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے 253 رنز کا ہدف دیا۔ 

 

پاکستان کو 33.3 اوورز میں یہ ہدف حاصل کرنا ضروری تھا، مگر ٹیم یہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

 

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ 

 

بھارت نے 49.5 اوورز میں 252 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ 

 

ہدف کے تعاقب میں پاکستان صرف 194 رنز ہی بنا سکی اور 46.2 اوورز میں پویلین لوٹ گئی، یوں ان کا سفر ختم ہو گیا۔