کھیل - 04 مارچ 2026
ریکوڈک منصوبہ: امریکا کی جانب سے پاکستان کیلئے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
کاروبار - 07 فروری 2026
امریکا نے پاکستان کے اہم اور گیم چینجر سمجھے جانے والے ریکوڈک منصوبے کیلئے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے، جسے معدنی شعبے میں پاکستان کیلئے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
واشنگٹن میں امریکی وزیرِ خارجہ کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں اہم معدنیات کی عالمی ترسیل کو محفوظ بنانے، سپلائی چین کے متبادل ذرائع اور قابلِ اعتماد ٹرانسپورٹ و لاجسٹکس نیٹ ورکس کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسی اجلاس کے دوران امریکا نے پاکستان کے ریکوڈک منصوبے کیلئے 1.3 ارب ڈالر کی مالی معاونت کی باضابطہ منظوری دی، جو پاکستان کے تانبے اور سونے کے وسیع ذخائر کو بروئے کار لانے میں مدد فراہم کرے گی۔
یہ قرض امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے والٹ پروجیکٹ کے تحت فراہم کیا جائے گا، جبکہ اس کی فنانسنگ امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک کے ذریعے کی جائے گی، جس کا مقصد اسٹریٹجک نوعیت کے بین الاقوامی منصوبوں کو فروغ دینا ہے۔
دیکھیں

