Breaking News

جنوبی وزیرستان: خسرہ کے باعث دو بچوں کی موت، والدین نے ویکسینیشن سے انکار کیا

جنوبی وزیرستان: خسرہ کے باعث دو بچوں کی موت، والدین نے ویکسینیشن سے انکار کیا
۲۲۰ دن پہلے

وانا: جنوبی وزیرستان کے علاقے لوئر وادیٔ شکئی اور سانگہ میں خسرہ کے باعث ایک لڑکا اور ایک لڑکی جاں بحق ہو گئے۔


ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق جاں بحق بچی کے والدین نے ایم آر ایم ویکسینیشن مہم میں حصہ لینے سے انکار کیا تھا۔

 

صحت محکمے نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے بچوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (ڈی ایچ کیو) اسپتال میں داخل کرانے کی ہدایت دی تھی، تاہم یہ کارروائی بروقت نہ ہو سکی، جس کے نتیجے میں دونوں بچوں کی جانیں بچائی نہ جا سکیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں