تازہ ترین - 10 فروری 2026
میڈیٹیرینین غذا خواتین میں فالج کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کر سکتی ہے: تحقیق
تازہ ترین - 07 فروری 2026
ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ میڈیٹیرینین ڈائٹ خواتین میں فالج کے خطرے کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
جرنل Neurology Open Access میں شائع شدہ تحقیق کے مطابق وہ خواتین جو باقاعدگی سے میڈیٹیرینین غذا استعمال کرتی ہیں، ان میں فالج کے امکانات 18 فیصد تک کم پائے گئے۔
اس مطالعے کے لیے کیلیفورنیا کی 1 لاکھ 33 ہزار سے زائد خواتین اساتذہ اور اسکول ایڈمنسٹریٹرز کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا، اور ان کی غذائی عادات 1995ء سے مسلسل مانیٹر کی گئی تھیں۔
نتائج سے پتہ چلا کہ جو خواتین سختی سے میڈیٹیرینین غذا استعمال کرتی رہیں، ان میں اسکیمک فالج کا خطرہ 16 فیصد جبکہ ہیمرجک فالج کا خطرہ 25 فیصد تک کم رہا۔
تقریباً 21 سالہ فالو اَپ کے دوران 4 ہزار 100 شرکاء نے فالج کے حملوں کی اطلاع دی۔
ماہرین کے مطابق میڈیٹیرینین ڈائٹ میں پھل، سبزیاں، ثابت اناج، گری دار میوے، بیج، دالیں، زیتون کا تیل اور مچھلی شامل ہوتی ہے، جبکہ سرخ گوشت اور الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کا استعمال محدود ہوتا ہے۔
تحقیق میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ صحت مند غذائی طرزِ زندگی فالج، خاص طور پر ہیمرجک فالج کے خطرے کو کم کرنے میں بہت اہم ہے، تاہم اس کے حیاتیاتی عوامل کو سمجھنے کے لیے مزید مطالعات کی ضرورت ہے۔
دیکھیں

