اسلام آباد حملے کا ماسٹر مائنڈ کالعدم داعش سے تعلق رکھتا ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی

news-banner

پاکستان - 07 فروری 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں گزشتہ روز ہونے والے افسوسناک واقعے کے بارے میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ حملے کے ماسٹر مائنڈ کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے اور وہ اب ہماری حراست میں ہے۔

 

وزیر داخلہ نے کہا کہ سی ٹی ڈی اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں نے واقعے سے منسلک تمام افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ 

 

حملے کے سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری کے بعد فوری چھاپے پشاور اور نوشہرہ میں بھی مارے گئے۔

 

محسن نقوی نے مزید کہا کہ ہمارے پاس واضح ثبوت موجود ہیں کہ کس طرح حملہ آور کو تربیت دی گئی اور واقعے کے لیے تیار کیا گیا۔ 

 

وزیر داخلہ نے شہداء کے لیے دعا کی اور ہر شہری سے اظہار ہمدردی کیا۔