پاکستان - 27 فروری 2026
نامور ہدایتکار نے بتا دیا کہ بالی ووڈ اداکار راجپال یادو جیل میں کیوں ہیں
انٹرٹینمنٹ - 14 فروری 2026
بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار راجپال یادو، جو ہیرا پھیری، ڈھول، بھول بھلیاں اور دیگر ہٹ فلموں میں دکھائی دیے ہیں، مالی غلطی کی وجہ سے جیل میں قید ہیں۔
بھارتی فلمساز و پروڈیوسر پریادرشن نے ان کے مسئلے کے بارے میں کھل کر بات کی اور صنعت سے ان کی مدد کی اپیل کی۔
پریادرشن نے کہا کہ راجپال ایک نیک دل انسان ہیں، لیکن کم تعلیم کی وجہ سے وہ مالی غلطی کر بیٹھے۔
پریادرشن نے ان کی مالی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں فلموں اور اشتہاری کام میں مسلسل مواقع فراہم کیے۔
ہدایتکار نے اپنی آنے والی فلم کے پروڈیوسرز سے بھی درخواست کی کہ راجپال کو معمول سے زیادہ فیس دی جائے، اور پروڈیوسرز نے ان کی درخواست قبول کرلی۔
پریادرشن اس وقت اپنی کامیڈی ہارر فلم بھوت بنگلا کی پوسٹ پروڈکشن میں مصروف ہیں، جس میں اکشے کمار، راجپال یادو، تبو اور وامیکا گبی اہم کرداروں میں ہیں۔
یہ فلم 10 اپریل 2026 کو ریلیز ہوگی۔
دیکھیں

