حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، نیا نوٹیفکیشن جاری

news-banner

کاروبار - 16 فروری 2026

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ 

 

نئے فیصلے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔


اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔


پٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔