پاکستان - 16 فروری 2026
ٹی 20 ورلڈکپ: انگلینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد اٹلی کو شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنا لی
کھیل - 16 فروری 2026
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 29 ویں میچ میں انگلینڈ نے اٹلی کو 24 رنز سے شکست دے دی۔
کلکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس 53 ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ ٹام بینٹن 30، فل سالٹ 28 اور سیم کرن 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
اٹلی کی جانب سے گرانٹ اسٹیورٹ اور کرشن کالوگماگے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
203 رنز کے ہدف کے جواب میں اٹلی نے اچھا مقابلہ کیا، لیکن آخری اوور کی آخری گیند پر 178 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
اٹلی کی جانب سے بین مینینٹی 60، گرانٹ اسٹیورٹ 45 اور جسٹن موسکا 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
انگلینڈ کی اس فتح کے ساتھ ٹیم سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔
دیکھیں

