پاکستان - 16 فروری 2026
بنوں میں تھانہ میریان کے قریب موٹرسائیکل بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی
پاکستان - 16 فروری 2026
بنوں: تھانہ میریان کے قریب موٹرسائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
ڈی آئی جی بنوں سجاد خان کے مطابق دھماکہ آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا، تاہم پولیس اہلکار محفوظ رہے جبکہ 2 شہری جان کی بازی ہار گئے۔
ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ حکام نے ملوث عناصر کی جلد گرفتاری کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
دیکھیں

