پاکستان - 16 فروری 2026
اسرائیلی کابینہ نے مغربی کنارے کے وسیع علاقوں کو ریاستی ملکیت قرار دینے کی منظوری دے دی
دنیا - 16 فروری 2026
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارہ کے بڑے حصوں کو ریاستی ملکیت قرار دینے کی منظوری دے دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کے تحت زمینوں کے اندراج کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا، جو 1967 سے رکا ہوا تھا، جبکہ فلسطینیوں کو اپنی ملکیت ثابت کرنے کے لیے دستاویزات پیش کرنا ہوں گی۔
دوسری جانب جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے اور غزہ پر تازہ حملوں میں مزید 11 فلسطینی شہید ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ لبنان اور شام کی سرحد کے قریب ڈرون حملوں میں 4 لبنانی شہری جاں بحق ہوئے۔
عرب میڈیا الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی این جی او ہتزلخا نے فریڈم آف انفارمیشن قانون کے تحت حاصل معلومات میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج (اسرائیلی ڈیفنس فورسز) میں 50 ہزار سے زائد ایسے اہلکار شامل ہیں جن کے پاس اسرائیلی شہریت کے ساتھ کسی اور ملک کی شہریت بھی موجود ہے۔
ان میں بڑی تعداد امریکی اور یورپی پاسپورٹ رکھنے والوں کی بتائی گئی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں انسانی حقوق تنظیمیں غیر ملکی شہریوں کی اسرائیلی فوج میں شمولیت کے خلاف قانونی کارروائی کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
دیکھیں

