ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان نے یو اے ای کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

news-banner

کھیل - 16 فروری 2026

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 28 ویں میچ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ 

 

دہلی کے ارن جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، جس کے جواب میں یو اے ای کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنا سکی۔

 

یو اے ای کی جانب سے شعیب خان نے 48 گیندوں میں 6 چوکے اور 4 چھکوں کی بدولت 68 رنز بنائے جبکہ علیشان شرفو نے 40 رنز جوڑے۔ 

 

پانچ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے، جن میں سے تین صفر پر پویلین لوٹے اور دو نے صرف 3، 3 رنز بنائے۔

 

افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمر زئی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، مجیب الرحمن نے 2 اور کپتان راشد خان نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔ 

 

161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان نے میچ آخری اوور میں جیتا۔ 

 

اوپننگ بیٹر رحمان اللہ گرباز صفر پر آؤٹ ہوئے، مگر ابراہیم زدران نے 53 رنز بنائے اور ٹیم کو مضبوط آغاز دیا۔ 

 

عظمت اللہ عمر زئی نے 21 گیندوں میں 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی بدولت 40 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔