پاکستان - 16 فروری 2026
اسرائیل: حماس کو 60 دن میں ہتھیار ڈالنے ہوں گے ورنہ فوج اپنا مشن مکمل کرے گی
دنیا - 16 فروری 2026
اسرائیلی وزیر اعظم Benjamin Netanyahu کے قریبی معاون نے کہا ہے کہ حماس کے پاس 60 دن ہیں کہ وہ اپنے تمام ہتھیار، بشمول رائفلیں اور اے کے-47، اسرائیل کے حوالے کریں، بصورت دیگر اسرائیلی فوج کارروائی مکمل کرے گی۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ اعلان یو سی فوکس نے کیا، جو نیتن یاہو کے قریبی معاون اور کابینہ سیکریٹری ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ 60 دنہ مہلت ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی درخواست پر دی گئی ہے، جس کا اسرائیل نے احترام کیا ہے۔
یو سی فوکس نے کہا کہ یہ واضح نہیں کہ یہ مدت کب سے شروع ہوئی اور نہ ہی اسرائیلی وزیراعظم، امریکی صدر یا حماس کی جانب سے کوئی بیان جاری ہوا ہے۔
اسرائیل اس عمل کا جائزہ لے گا اور اگر یہ ناکام ہوا تو فوجی کارروائی شدت اختیار کرے گی۔
اس میں حماس کی تیار کردہ تمام سرنگوں کو تباہ کرنا بھی شامل ہوگا، حتیٰ کہ سرحد کے اسرائیلی حصے میں موجود سرنگیں بھی ختم کی جائیں گی۔
مبصرین کے مطابق جون میں ہونے والے ممکنہ اسرائیلی انتخابات سے پہلے حماس کو ہتھیار ڈالنا ہوں گے ورنہ غزہ میں شدید فوجی کارروائی ہو سکتی ہے۔
دیکھیں

