کم چکنائی والی ویگن غذا ٹائپ 1 ذیابیطس میں روزانہ انسولین کی ضرورت کم کر سکتی ہے: تحقیق

news-banner

تازہ ترین - 16 فروری 2026

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کم چکنائی والی ویگن غذا اپنانے سے ٹائپ 1 ذیابیطس کے مریضوں میں روزانہ انسولین کی ضرورت تقریباً 30 فیصد کم ہو سکتی ہے۔

 

انسولین ایک ہارمون ہے جو گلوکوز کو خون سے پٹھوں اور جگر تک پہنچاتا ہے تاکہ توانائی پیدا ہو سکے۔ 

 

ٹائپ 1 ذیابیطس کے مریضوں کو اس کی کمی کے باعث انسولین کے انجیکشن لگانے پڑتے ہیں۔

 

تحقیق میں کم چکنائی والی ویگن غذا اور پورشن کنٹرول ڈائیٹ کے اثرات کا موازنہ کیا گیا۔

 

 نتائج سے معلوم ہوا کہ ویگن غذا اختیار کرنے والے افراد میں روزانہ کی انسولین کی مقدار میں اوسطاً 12.1 یونٹس یعنی 28 فیصد کمی واقع ہوئی، جبکہ کنٹرول گروپ میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔

 

تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ پلانٹ بیسڈ، کم چکنائی والی غذا انسولین کی کارکردگی بہتر بنانے اور ذیابیطس کے انتظام میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔