نواب شاہ میں زمین کے جھگڑے پر مسلح تصادم، فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

news-banner

پاکستان - 16 فروری 2026

نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد کے کچے میں زمین کے تنازع پر دو گروپ آمنے سامنے آ گئے، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ 

 

واقعے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

 

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

 

پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر صورتحال کو کنٹرول میں لے لیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔