تازہ ترین - 20 فروری 2026
سائبر سکیورٹی آگاہی اور ڈیجیٹل صلاحیتوں میں اضافے کے لیے نیا حکومتی نوٹیفکیشن جاری
تازہ ترین - 20 فروری 2026
اسلام آباد: حکومت نے سائبر سکیورٹی آگاہی اور ڈیجیٹل کیپسٹی بلڈنگ سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت سرکاری اداروں میں ڈیجیٹل تحفظ کے اقدامات کو مزید تیز کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
وزارتِ وفاقی تعلیم نے تمام متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کر دیے ہیں، جبکہ یہ اقدام وزیراعظم آفس کی ہدایات کی روشنی میں اٹھایا گیا ہے تاکہ بڑھتے ہوئے سائبر خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری افسران کے لیے آن لائن سائبر سکیورٹی ٹریننگ کورسز میں شرکت لازمی قرار دی گئی ہے۔
یہ تربیتی پروگرام Cisco Networking Academy کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔
اینڈرائیڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹمز استعمال کرنے والے ملازمین پر خصوصی توجہ دی جائے گی، جبکہ کورسز میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 8 مارچ 2026 مقرر کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ گریڈ 9 اور اس سے اوپر کے طلبہ کو بھی ان کورسز میں شامل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
اداروں کے سربراہان کو انرولمنٹ، مانیٹرنگ اور سرٹیفکیٹس کے ریکارڈ کو یقینی بنانے کا پابند بنایا گیا ہے۔
حکومت نے سائبر خطرات کے تناظر میں اس نوٹیفکیشن کو اعلیٰ ترجیح قرار دیتے ہوئے فوری عملدرآمد کی ہدایت دی ہے۔
دیکھیں

