کاروبار - 21 فروری 2026
واٹس ایپ نے گروپ میں شامل ہونے سے پہلے کے میسجز دیکھنے کا نیا فیچر متعارف کروا دیا
تازہ ترین - 21 فروری 2026
انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے اب گروپ میں شامل ہونے سے پہلے کے پیغامات دیکھے جا سکیں گے۔
اس سے پہلے، جب کوئی صارف کسی گروپ میں شامل ہوتا تھا تو اسے گروپ میں شامل ہونے سے پہلے بھیجے گئے پیغامات نظر نہیں آتے تھے، جس سے نئے افراد کے لیے گروپ میں شمولیت الجھن کا سبب بن سکتی تھی۔
اب نئے اپ ڈیٹ کے بعد گروپ کے دیگر ممبران نئے شامل ہونے والے صارف کو پرانے میسجز بھیج سکتے ہیں تاکہ وہ موجودہ گفتگو سے آگاہ ہو سکے۔
موجودہ نظام برقرار رہے گا اور گروپ کے ایڈمنز کے پاس اختیار ہوگا کہ وہ یہ فیچر آن یا آف کر سکیں۔
دیکھیں

