تازہ ترین - 22 فروری 2026
معروف نعتیہ شاعر سید سلمان گیلانی 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
انٹرٹینمنٹ - 22 فروری 2026
معروف نعتیہ شاعر اور برجستہ مزاحیہ کلام کے خالق سید سلمان گیلانی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق سید سلمان گیلانی گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
مرحوم کو نعتیہ شاعری میں نمایاں خدمات کے باعث شاعر ختم نبوت ﷺ کے لقب سے بھی جانا جاتا تھا۔ ان کے والد سید امین گیلانی تحریک ختم نبوت کے سرگرم رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دینی و مذہبی شخصیات نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، سینئر نائب صدر مولانا انوار الحق، ناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری اور جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم ڈاکٹر مولانا نعمان نعیم نے بھی مرحوم کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
تعزیتی بیانات میں رہنماؤں نے کہا کہ سید سلمان گیلانی نے عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ، دینی مدارس کی خدمت اور اسلامی اقدار کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
دیکھیں

