انٹرٹینمنٹ - 22 فروری 2026
سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ کا عالمی ٹیرف 15 فیصد کرنے کا اعلان
دنیا - 22 فروری 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی تجارتی محصولات (ٹیرف) کو 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کا اعلان کر دیا، حالانکہ امریکی سپریم کورٹ اس سے قبل اضافی ٹیرف کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔
واشنگٹن میں جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بطور صدر وہ دنیا بھر کے ممالک پر عائد عالمی ٹیرف میں اضافہ کر رہے ہیں تاکہ امریکا کے معاشی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ کئی ممالک طویل عرصے سے امریکا کے ساتھ تجارتی نظام میں فائدہ اٹھاتے رہے ہیں، اس لیے ان کی حکومت آئندہ مہینوں میں قانونی تقاضوں کے مطابق نئے اور قابلِ اجازت ٹیرف متعارف کرائے گی۔
یاد رہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے حالیہ فیصلے میں قرار دیا تھا کہ جن قوانین کے تحت اضافی ٹیرف نافذ کیے گئے وہ قومی ایمرجنسی کی صورتحال کے لیے مخصوص تھے اور ان کے تحت مستقل اضافی محصولات عائد نہیں کیے جا سکتے۔
عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ صدارتی اختیارات کے تحت مزید اقدامات کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور دیگر ممالک کی خوشی زیادہ دیر برقرار نہیں رہے گی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پہلے تمام ممالک پر 10 فیصد ٹیرف نافذ کیا گیا تھا جسے اب بڑھا کر 15 فیصد کر دیا گیا ہے۔
دیکھیں

