کھیل - 22 فروری 2026
پلاسٹک سرجری کے بعد پیچیدگیوں سے برازیلین سوشل میڈیا انفلوئنسر انتقال کر گئیں
انٹرٹینمنٹ - 22 فروری 2026
برازیل سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر بیانکا ڈیاس 27 سال کی عمر میں پلاسٹک سرجری کے بعد پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث انتقال کر گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بیانکا سرجری کے بعد ساؤ پاؤلو کے قریب اپنے اہلِ خانہ کے گھر صحت یاب ہو رہی تھیں کہ اچانک انہیں شدید سانس کی تکلیف لاحق ہو گئی۔
انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے (پلمونری ایمبولزم) کی تشخیص کی، تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود ان کی جان نہ بچائی جا سکی۔
بیانکا کی قریبی دوست نے انسٹاگرام پر خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صحت یابی کے دوران انہیں دو مرتبہ دورے پڑے اور بعد ازاں پھیپھڑوں میں خون کا لوتھڑا بن گیا، جس کے باعث ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہو چکی تھی۔
اگرچہ سرجری کی نوعیت سے متعلق کوئی باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم اطلاعات کے مطابق وہ آپریشن کے صرف 18 دن بعد انتقال کر گئیں۔
بیانکا کے سوشل میڈیا پر تقریباً 60 ہزار فالوورز تھے، جہاں وہ لائف اسٹائل اور ماڈلنگ سے متعلق مواد شیئر کرتی تھیں۔
واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مقامی حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
دیکھیں

