تازہ ترین - 22 فروری 2026
بھارت کا ایک اور تیجس لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ
دنیا - 22 فروری 2026
بھارت کا ایک اور تیجس لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا، تاہم پائلٹ بروقت طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ایک ایئربیس کے قریب پیش آیا جہاں تیجس طیارہ معمول کی تربیتی پرواز انجام دے رہا تھا۔
حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ پائلٹ محفوظ رہا۔
واقعے کے بعد بھارتی فضائیہ نے اپنے تمام تیجس طیاروں کا تکنیکی معائنہ دوبارہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انڈین ایئرفورس کے بیڑے میں اس وقت 32 تیجس ایم کے ون طیارے شامل ہیں۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق گزشتہ دو برسوں کے دوران یہ تیسرا تیجس لڑاکا طیارہ ہے جو حادثے کا شکار ہوا۔
اس سے قبل 2024 میں ایک طیارہ بھارتی ریاست راجستھان میں گر کر تباہ ہوا تھا جبکہ دوسرا طیارہ گزشتہ سال دبئی ایئرشو کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔
دیکھیں

