تازہ ترین - 22 فروری 2026
ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ
کاروبار - 22 فروری 2026
اسلام آباد میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) اور حکومتی معاشی پالیسیوں کے باعث پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے ماحول میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 26-2025 کے ابتدائی سات ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی ترسیلات 1.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق اسی عرصے میں غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے منافع کی واپسی میں 27.92 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ توانائی کے شعبے میں 400.19 ملین ڈالر جبکہ مالیاتی شعبے میں 371.33 ملین ڈالر منافع بیرون ملک منتقل کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ منافع کی ترسیل برطانیہ کو 442.76 ملین ڈالر جبکہ چین کو 413.11 ملین ڈالر کی صورت میں کی گئی۔
ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کی معاشی بہتری، زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام اور کاروباری ماحول میں آسانیوں کے باعث عالمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کو ملکی معاشی استحکام میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
دیکھیں

