صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیارے خریدنے میں اہم پیشرفت

news-banner

پاکستان - 22 فروری 2026

 صومالیہ نے پاکستان سے 24 جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری کے لیے مذاکرات میں اہم پیشرفت کی اطلاع دی ہے، جس کے تحت تقریباً 2 کھرب 51 ارب روپے (900 ملین ڈالر) مالیت کا دفاعی معاہدہ زیر غور ہے۔

 

صومالیہ کے ذرائع کے مطابق یہ معاہدہ 1991 میں ریاستی انہدام کے بعد ملکی فضائی جنگی صلاحیت کی بحالی کی پہلی بڑی کوشش ہوگی۔

 

 مذاکرات میں جدید جے ایف 17 بلاک تھری ورژن کی خریداری کے ساتھ پائلٹ تربیت، ہتھیاروں کے انضمام اور لاجسٹکس پیکج بھی شامل ہے۔

 

صومالیہ ٹوڈے کے مطابق پاکستان اور صومالیہ کے درمیان یہ معاہدہ افریقہ میں سکیورٹی ڈھانچے میں اہم تبدیلی کا عندیہ دے گا۔ ممکنہ مالی معاونین میں سعودیہ اور ترکیہ بھی شامل ہیں۔

 

 پاکستان پہلے میانمار، نائجیریا اور آذربائیجان کو جے ایف 17 فروخت کر چکا ہے، جبکہ بنگلہ دیش اور عراق بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔