کاروبار - 22 فروری 2026
سی ٹی ڈی بنوں پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر ہلاک
پاکستان - 22 فروری 2026
سی ٹی ڈی بنوں کی ٹیم پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر اُسامہ عرف دانیال عرف باغی ہلاک ہو گیا۔
سی ٹی ڈی بنوں کی تفتیشی ٹیم اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی خان کے لیے جائے وقوعہ کی نشاندہی کر رہی تھی کہ دہشت گردوں نے ٹیم پر حملہ کیا۔
ہلاک کمانڈر نئی دہشت گرد تنظیم اتحاد المجاہدین پاکستان کا سرگرم رکن اور ماسٹر مائنڈ تھا۔
جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کا ساتھی کامیاب خان عرف اخلاص یار بھی مارا گیا۔
ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، دو میگزین اور دو ہینڈ گرینیڈز برآمد ہوئے، جبکہ زخمی ساتھیوں کو لے کر دہشت گرد فرار ہو گئے۔
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے جوانوں کو بروقت جواب دینے پر شاباش دی اور کہا کہ دہشت گرد کسی کے سگے نہیں، مفاد کی خاطر اپنے ساتھیوں پر بھی فائر کھول دیتے ہیں۔
دیکھیں

