پاکستانی کرکٹرز کے حق میں انگلینڈ میں حمایت تیز، ‘دی ہنڈرڈ’ تنازع کا شکار

news-banner

کھیل - 22 فروری 2026

انگلینڈ میں پاکستانی کرکٹرز کے حق میں آوازیں بلند ہونا شروع ہو گئی ہیں، جب بھارتی فرنچائز مالکان کی جانب سے غیر اعلانیہ بائیکاٹ کے اشارے کے بعد دی ہنڈرڈ تنازع کا شکار ہو گیا۔

 

انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی کپتان ہیری بروک نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم کرکٹ ملک ہے اور کسی بھی ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی عدم موجودگی شرمناک ہوگی۔

 

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے خبردار کیا کہ ایسی صورتحال خود انگلش کرکٹ کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو اپنے ایونٹس کو سیاسی اثر و رسوخ سے محفوظ رکھنا ہوگا، کیونکہ کسی بھی پابندی کا منفی اثر برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد کرکٹرز پر بھی پڑ سکتا ہے۔ 

 

انہوں نے حکام سے فوری وضاحت کا مطالبہ کیا۔