تازہ ترین - 22 فروری 2026
کم چکنائی والی ویگن غذائیں ذیابیطیس کے مریضوں کے لیے مفید: تحقیق
تازہ ترین - 22 فروری 2026
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کم چکنائی والی ویگن غذا اپنانے سے ٹائپ 1 ذیابیطس کے مریضوں میں روزانہ انسولین کی ضرورت تقریباً 30 فیصد تک کم ہو سکتی ہے۔
انسولین وہ ہارمون ہے جو گلوکوز کو خون سے نکال کر پٹھوں اور جگر کے خلیات تک پہنچاتا ہے تاکہ توانائی کے طور پر استعمال ہو سکے۔
ٹائپ 1 ذیابیطس کے مریضوں کو انسولین کے انجیکشن لگانے پڑتے ہیں کیونکہ ان کا جسم خود مناسب مقدار میں انسولین پیدا نہیں کرتا۔
تحقیق میں محققین نے کم چکنائی والی ویگن غذا اور مقررہ مقدار پر مبنی پورشن کنٹرول غذا کے اثرات کا موازنہ کیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ ویگن غذا اختیار کرنے والے افراد میں روزانہ انسولین کی مجموعی مقدار میں اوسطاً 28 فیصد یعنی تقریباً 12.1 یونٹس کمی واقع ہوئی، جبکہ کنٹرول گروپ میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔
دیکھیں

